36
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی کے مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم کو برقرار رکھا اور سزا سنانے کی تاریخ 10 جنوری مقرر کی۔جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں ٹرمپ کا 5 ملین ڈالر جرمانہ برقرار ہے۔میڈیا رپورٹس میں اشارہ دیا گیا ہے کہ نو منتخب صدر کو ممکنہ طور پر جیل کی سزا نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب ریپبلکن رہنما کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سزا یافتہ ہونے کے باوجود بطور صدر خدمات انجام دینے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔