187
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے سے پوری دنیا میں ہماری عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویزالہٰی نےاپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین پاکستان کی فتح ہے
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ، آئین اور جمہوریت کو بچایا ہے ، آج سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چیف جسٹس نے آئین کے محافظ ہونے کا اپنا حق ادا کر دیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو قوم اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔