اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مدینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے حضرت داتا گنج بخش کے مزار کی توسیع کا معاہدہ طے پا گیا معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوئی، نگرا ن وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیئرمین داتا دربار مذہبی امور کمیٹی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
معاہدے پر دستخط کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے خصوصی دعا کرائی۔ معاہدے کے مطابق مدینہ فاؤنڈیشن حضرت داتا گنج بخش کے مزار کے اردگرد کو توسیع دے گی، اس منصوبے پر تقریباً 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
منصوبے کی تکمیل سے زائرین کی گنجائش 3 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار ہو جائے گی، نیسپاک مشاورتی فرم کے طور پر خدمات فراہم کرے گی، داتا دربار کی م توسیع سے زائرین کے لیے سہولت پیدا ہو گی۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخش کے عرس سے قبل منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش کے لنگر گاہ کا انتظام عالمی معیار کا بنایا جائے، لنگر کے معیار کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ .
انہوںنے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ حضرت دتا گنج بخش کے مزار کی توسیع کا معاہدہ منظور ہوا، توسیع سے زائرین کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔
سیکرٹری اوقاف نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور رفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، مدینہ فاؤنڈیشن کے میاں رشید، سیکرٹری اوقاف اسلم ترین، چیئرمین پاکستان رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اور دیگر کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔