286
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسکاربورو میں جمعرات کی صبح ایک گھر میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد ایک خاتون کی موت ہو گئی اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں صبح 4:10 بجے کے قریب سکاربورو گالف کلب روڈ پر واقع ٹاؤن ہاؤس کمپلیکس میں بلایا گیا۔ ایمرجنسی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور ایک 42 سالہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں پایا۔ اسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔
ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہومی سائیڈ یونٹ نے کیس کی تفتیش اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔