اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) خاتون کی ہوشیاری، اسپین میں طیارہ لینڈ کروا کے ایک دو نہیں بلکہ 27 مسافروں کو فرارکروالیا
یہ عجیب و غریب واقعہ سپین میں اس وقت پیش آیاجب ایک خاتون نے بہانہ کیا کہ وہ بچے کو جنم دینے والی ہے
جس کے بعد طیارے کی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔اسی دوران 27 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
جس کے بعد پولیس نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے 13 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔14 افراد ابھی تک گرفتار نہ ہوسکے جن کی تلاش جاری ہے
ترکی کی مشہور پیگاسس ایئر لائن مراکش کے کاسا بلانکا سے استنبول جا رہی تھی جس میں کل 228 مسافر سوار تھے۔
اس دوران ایک خاتون نے بتایا کہ وہ حاملہ ہے اور شا ئد بچے کو جنم دینے والی ہے۔ اس کے بعد طیارے کی بارسلونا کے ایل پراٹ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ جیسے ہی خاتون کو باہر نکالا گیا، 27 مسافر بھاگے
اور ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ان میں سے 13 کو گرفتار کر لیا جبکہ 14 افراد پولیس سے فرار ہو گئے
دوسری جانب جب خاتون کو میٹرنٹی ہوم لے جایا گیا تو وہاں موجود ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ حاملہ ضرور ہے
لیکن ابھی زچگی میں کچھ وقت باقی ہے۔
ڈاکٹروں کے اس بیان پر اب خاتون کو عوامی ہنگامہ آرائی اور پرواز روکنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس نے جن 13 افراد کو گرفتار کیا تھا، ان میں سے 8 افراد جہاز میں سوار ہو کر واپس استبنول جانے پر راضی ہو گئے
جبکہ باقی افرادنے انکار کر دیا اور کچھ نے سیاسی پناہ کی درخواست کی
لیکن ان سب کو دوسری فلائٹ سے واپس ان کے ملک بھیج دیا جائے گا۔
یہ خبر ضرور سامنے آئی ہے لیکن اسپین کی حکومت نے ان افراد کے ممالک کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔