خاتون کے سر میں جوئیں ،مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہوائی جہازوں کی ایمر جنسی لینڈنگ تو عام بات ہے لیکن امریکن ایئر لائنز نے ایک ایسی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ،امریکن ایئرلائنز میں سوار ایک خاتون کے سر پر جوئیں ملنے پر 2 مسافروں کے شور مچانے کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکی ایئرلائن میں پیش آیا، جہاں 2 لڑکیوں نے خاتون کے سر پر جوئیں رینگتی دیکھی اور شور مچاتے ہوئے عملے سے شکایت کی۔لندن سے پرتگال جانے والی پرواز کا کو پائلٹ دوران پرواز بے ہوش ہوگیا۔
طیارے میں سوار ایک مسافر ایتھن جوڈیلسن نے واقعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ طیارے نے مسافروں کو واقعے کی حقیقت بتائے بغیر فینکس شہر میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ایتھن نے بتایا کہ کس طرح اس نے ایک خاتون کو گھبراتے ہوئے دیکھا جب وہ جہاز کے نیچے اترتے ہی آگے کی طرف بھاگی۔ایتھن کے مطابق انہیں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد واقعے کا علم ہوا، جب کہ ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پرواز اب 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، جس کے بعد مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا گیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca