حجاب نہ کرنے والی خواتین جسم فروش ہیں،ایرانی رکن پارلیمنٹ کا الزام

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)ایران  کے رکن پارلیمنٹ نے مہسہ امینی کی موت پر برہنہ سر احتجاج کرنے والی خواتین کو فسادی اور طوائف قرار دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی رکن پارلیمنٹ محمود نباویان نے پولیس حراست میں مہسا امینی کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والی خواتین کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ برہنہ احتجاج کرنے والی خواتین فسادی اور طوائف ہیں۔ .
ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ خواتین کا عوام میں حجاب نہ پہننا یا سر سے اسکارف نہ اتارنا عوام میں برہنہ ہونے کے مترادف ہے اور ایسی خواتین منافق، فسادی، ٹھگ اور فتنہ پرست ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی پولیس کی جانب سے حجاب نہ پہننے کی وجہ سے حراست میں لی گئی ایک نوجوان لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں، جس میں کئی خواتین نے حجاب اتار کر اپنے بال کٹوائے تھے۔
پولیس نے طاقت کے ذریعے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے دوران اب تک 76 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
ایرانی پولیس کے مطابق اب تک 1200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں سیاسی جماعتوں کے کارکن، وکلا اور صحافیوں کے علاوہ مظاہرین بھی شامل ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca