290
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد میں زیر تعمیر پل کا ستون گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گرنے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جب زیر تعمیر پل کا ستون گرا تو پلر کو بھرنے کا کام جاری تھا۔ ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔