سخت موسم ان کو جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے نقصان پہنچارہاہے
پورے ہفتے کے دوران صوبے میںکمپنیاں بے چین لوگوں کی ہزاروں کالیں کر رہی ہیں۔
آئل کنٹری ٹونگ کے جنرل مینیجر کوری ہیبل کہتے ہیں کہسوچنے کا وقت بھی نہیں ہے، کمپیوٹر میں کال کرنے کا بھی وقت نہیں ہے
آئل کنٹری ٹونگ ہر کسی تک پہنچنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے او معمول کی 12 گھنٹے کی شفٹ کو دو گھنٹے تک بڑھا دیا ہے
ا ن کا کہنا تھا کہ ہم واقعی نہیں چاہتے کہ وہ زیادہ دیر تک کام کریں کیونکہ پھر یہ ان کے اگلے دن پر اثر انداز ہوتا ہے اور پھر وہ تھک جاتے ہیں
ٹو ٹرک آپریٹر کی شفٹوں کا ایک بڑا ٹائم باہر گزرتا ہے ۔ گرمی اور پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پلمبر گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہ چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
ہم زیادہ تر کامسردی میں کام کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کچھ عملہ موبائل ہومز کے نیچے ہے ۔
البرٹا پیرامیڈک ایسوسی ایشن کے صدر لین اسٹیلماچک کہتے ہیں کہ میرے خیال میں پیرامیڈیکس کے لیے واقعی میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جب وہ منظر پر آتے ہیں تو عام طور پر وہ خطرات کی تلاش کرتے ہیں لیکن اس وقت سردی ہی خطرہ ہے
پیرامیڈیکس عام طور پر جب کال پر نکلتے ہیں تو موٹے دستانے نہیں پہن سکتے ہیں جس سے ان کی مہارت پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔ اکثر اوقات وہ اگلے واقعے کی طرف جانے سے پہلے اپنی گاڑی میں گرم ہونے میں کافی وقت نہیں گزارتے جس سے انکی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔
119