253
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چور اقتدار میں ہیں، عام انتخابات ہی تمام مسائل کا واحد حل ہیں، کارکن الیکشن کی تیاری کریں، مافیاز کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ملک تب تباہ ہوتا ہے جب طاقتور اربوں روپے چوری کرکے ملک کا پیسہ بیرون ملک بھیجتا ہے جس سے ملک کمزور ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا پہلے ہی مشکل تھا۔ قوانین میں ترمیم نے اب اسے ناممکن بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہی چور حکومت میں واپس آکر خود کو چوری کا لائسنس دے چکے ہیں، جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ملک تب ترقی کرے گا جب قانون کی حکمرانی ہوگی، جب تک بڑی کرپشن نہیں پکڑی جائے گی تب تک ملک خوشحال نہیں ہوسکتا۔