6
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)عالمی بینک نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پرائمری تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ابتدائی تعلیم کو فروغ دینا، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ داخل کرانا اور اساتذہ کی معاونت کو مضبوط بنانا ہے۔
عالمی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تقریباً 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اور اس فنڈ کے ذریعے 50 لاکھ بچوں کو تعلیم سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ اس منصوبے سے 7 ہزار ہیڈ ماسٹرز اور ایک لاکھ 65 ہزار اساتذہ بھی براہ راست فائدہ اٹھائیں گے۔
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین ہیسین نے کہا کہ یہ رقم لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم کی بہتری اور گریڈز کی فروغ کے لیے استعمال کی جائے گی۔ منصوبے پر عمل درآمد فنڈز کی فراہمی کے بعد جلد شروع کیا جائے گا، جس سے صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں مدد ملے گی۔