ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئن نے بھارتی چیمپئن کو باآسانی 68 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی چیمپئن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان چیمپئن نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 243 رنز بنائے۔کامران اکمل نے 77 اور شرجیل خان نے 72 رنز بنائے، صہیب مقصود 26 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارتی چیمپئنز کے آر پی سنگھ اور انوریت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دھول کلکرنی اور پون نیگی نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان چیمپئنز کے 244 رنز کے تعاقب میں بھارت کی چیمپئن ٹیم 9 وکٹوں پر 175 رنز بنا سکی اور اسے 68 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔امباتی رائیڈو نے 39 اور رابن اوتھپا نے 22 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور وہاب ریاض نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سہیل خان اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان کی چیمپئنز کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔پاکستانی ٹیم شاہد آفریدی، شرجیل خان، عمر اکمل، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، عبدالرحمان، عامر یامین، توفیق عمر، شعیب مقصود، یاسر عرفات اور تنویر حمد پر مشتمل ہے۔پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم میں کپتان یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، گورکرت مان، راہول شرما، نمن اوجھا، راہول شکلا، آر پی سنگھ، ونے کمار، دھول کلکرنی ربھ تیواری، انوریت سنگھ اور پون نیگی شامل تھے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca