ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ ،ویسٹ انڈیز کو شکست ،پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

اردو ورلڈ کینیڈا ٰ ( ویب نیوز ) ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کے چیمپئن کو 30 رنز سے شکست دی،برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ پاکستان چیمپئنز کی جانب سے شعیب ملک نے 54 رنز بنائے، شرجیل خان نے 35 رنز بنائے، عامر یامین نے 29 اور شاہد آفریدی نے 16 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

195 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 165 رنز بنائے. ڈوین اسمتھ نے 65 اور جوناتھن کارٹر نے 34 رنز بنائے۔پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 جبکہ شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح ہے، اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔