یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ،آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سےشکست دیدی
پاکستان کا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے 49ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ابراہیم زدران 87 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں پاکستان کے 283 رنز کے تعاقب میں افغانستان کے اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔افغان ٹیم کی پہلی وکٹ 130 رنز پر گری جب رحمان اللہ گرباز 65 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ 190 کے مجموعی سکور پر ابراہیم زدران 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کا شکار ہو گئے۔
افغانستان کے خلاف پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم امام الحق 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ عبداللہ شفیق 58 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ چوتھے نمبر پر آنے والے محمد رضوان 8 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔سعود شکیل نے 25 جبکہ کپتان بابر اعظم نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ،آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سےشکست دیدی
شاداب خان اور افتخار احمد کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 73 رنز بنے۔ افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 40 رنز بنائے، انہوں نے 4 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ شاداب خان بھی 40 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
میچ کے دوران اوپنر عبداللہ شفیق نے رواں سال ون ڈے پاور پلے میں پاکستان کی جانب سے پہلا چھکا بھی لگایا۔عبداللہ شفیق نے بھی دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کو اپنی پلیئنگ الیون میں شامل کیا۔ افغانستان نے فضل الحق فاروقی کی جگہ اسپنر نور احمد کو شامل کیا ہے، افغان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کل 4 اسپنرز ہیں۔دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں چار چار میچ کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان نے دو جیتے اور دو میں شکست کھائی جبکہ افغانستان کو ایک میچ میں فتح اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔