200
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل احمد آباد کے لیے پروازوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں
کیا پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی ؟
پاکستان اور بھارت کے اعلان کے بعد ٹکٹوں کی قیمتوں میں 5 گنا اضافہ ہو گیا ہے جب کہ دارالحکومت نئی دہلی اور احمد آباد سے ممبئی جانے والی پروازوں کی قیمتیں 15 ہزار سے 22 ہزار کے درمیان بک ہو رہی ہیں۔ یہی ٹکٹ روایتی حریف بھارت پاکستان میچ سے قبل 3000 روپے میں دستیاب تھے۔
مزید پڑھیں
کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا
اس سے قبل پاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلوں کی بکنگ کی معلومات میں کہا گیا تھا کہ ہوٹلوں کے ڈیلکس روم کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔