ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ روپے سے تجاوز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپے سے تجویز کی گئی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ حاصل کرنا چاہتی ہے جب کہ بلیک میں ٹکٹوں کی قیمت 19 لاکھ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ؛پاکستان کے بڑی ٹیموں کے خلاف میچز کے ٹکٹس فروخت

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احمد آباد میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے کھیلوں کے ٹکٹ عالمی آن لائن پلیٹ فارم ویاگوگو پر 19,51,580 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، جب کہ اہم میچ کے ٹکٹ صرف 6 گھنٹے میں فروخت ہو گئے۔ٹکٹنگ سائٹ ویاگوگو پر اب بھی 100 سے زائد ٹکٹیں دستیاب ہیں، جو لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں۔
اسی طرح بھارتی ٹیم کے دیگر میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ بھی 2 لاکھ 34 روپے سے زائد میں فروخت ہورہے ہیں، جب کہ چنئی میں بھارت بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ کے ٹکٹ بھی 2 لاکھ 34 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہورہے ہیں ،واضح رہے کہ دونوں روایتی حریف ٹیمیں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا