ورلڈ کپ 2023 کا بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہرا دیا

انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ افغانستان کے خلاف بری طرح ناکام رہی، 285 کے ہدف کے تعاقب میں 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ہیری بروک 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔یہ افغانستان کی تاریخ میں دوسری ورلڈ کپ جیت ہے، اس سے قبل افغانستان نے ورلڈ کپ کے 17 میچ کھیلے، 16 میں شکست اور صرف ایک میں فتح حاصل کی۔اتوار کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ ،پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ بری طرح فلاپ، پوری ٹیم 191 پر ڈھیر

افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 284 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، گرباز نے 80 اور اکرام نے 58 رنز بنائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو دو میچ کھیلے گئے تھے، انگلینڈ نے ایک میچ جیتا تھا جب کہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ہالینڈ کو شکست دیدی

انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی اننگز کا آغاز شاندار رہا، اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم اس کے بعد ابراہیم کو انگلش بولر عادل رشید نے 28 رنز پر پویلین بھیج دیا۔اس کے علاوہ 3 رنز بنانے کے بعد نئے بلے باز رحمت شاہ بھی عادل رشید کا شکار ہوئے جب کہ رحمان اللہ گرباز بھی 80 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمرزئی 19 رنز بنا کر لیونگ اسٹون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

تاہم اکرام علی نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا، اس کے علاوہ راشد خان نے 23 اور مجیب الرحمان نے 28 رنز بنائے۔اس طرح افغانستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3 اور مارک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca