اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھارت میں 2023 ورلڈ کپ کے لیے اپنے پسندیدہ مقامات کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔
کرکٹ پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی پر واضح کیا ہے کہ پاکستان احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں صرف اس صورت میں کھیلنے پر غور کرے گا ناک آؤٹ یا فائنل میچ ہو۔
یہ بھی پڑھیں
بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہ آیا تو ورلڈ کپ کےمیچز بھی نیوٹرل وینیوز پر ہونگے،نجم سیٹھی
پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان میں آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور سی ای او جیف ایلارڈائس سے حالیہ ملاقات کے دوران احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے میچز کھیلنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا۔نجم سیٹھی نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ اگر قومی ٹیم کو اکتوبر اور نومبر میں عالمی ایونٹ کے لیے بھارت جانے کی منظوری مل جاتی ہے تو وہ چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں اپنے میچ کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
ون ڈے ورلڈ کپ کے میچز کب او ر کہاں ہونگے ،ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں چیف پی سی بی نے سیکیورٹی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب، رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) بھارت اور پاکستان کا میچ نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول کرنا چاہتا ہے، جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔