ورلڈ کپ،آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سےشکست دیدی

رواں ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ دوسری شکست ہے، قومی ٹیم چار میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔

آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 163 اور مچل مارش نے 121 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 اور حارث سہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 367 رنز کی بدولت آسٹریلیا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم بن گئی ہے۔

اس سے قبل اس ورلڈ کپ میں سری لنکا نے 10 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف 344 رنز بنائے تھے۔ٹاس کے بعد گفتگو میں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ کے لیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور بہت اچھے پریکٹس سیشنز کیے، ہم اچھی کارکردگی دکھا کر یہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے اور جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ کرتے۔مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی باؤلرز کو ٹھکانے لگایا اور اپنی ٹیم کو رنز کی پہاڑ جیسی شراکت فراہم کی۔اس دوران اسامہ میر اور عبداللہ شفیق کی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے کینگروز کو مزید کھیلنے کا موقع ملا۔
وارنر اور مارش نے پہلی وکٹ کے لیے 259 رنز کی شراکت قائم کی، جو پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے زیادہ شراکت ہے۔ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف پہلی بار کسی ٹیم نے 200 رنز کی شراکت داری کی ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور ڈیسمنڈ ہائنس نے 1992 میں پاکستان کے خلاف 175 رنز کی شراکت داری کی تھی۔
تاہم میچ کے 34ویں اوور میں مچل مارش نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اسامہ میر کو کیچ دے دیا جس کے بعد اگلی ہی گیند پر گلین میکسویل بھی شاہین شاہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جب کہ اسٹیو اسمتھ 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر 124 گیندوں پر 163 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی سکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کے باؤلرز نے واپسی کی، وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے مجموعی طور پر ایک موقع پر 400 کا سکور 367 پر رک گیا۔

مارکس اسٹونز 21، جوش انگلز 13، لبوشین 8، پیٹ کمنز 6، مچل اسٹارک 2، کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حارث رؤف نے 8 اوورز میں 83 رنز کی بدولت 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ اسامہ میر نے 9 اوورز میں 82 رنز کے عوض ایک کیچ لیا۔

آسٹریلیا کے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں، پاکستان نے ایک اچھا آغاز کیا، امام الحق اور عبداللہ شفیق نے 134 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی اور دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔لیکن پھر عبداللہ 64 اور امام الحق 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ورلڈ کپ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان اور سعود شکیل نے اسکور بورڈ کو رواں دواں رکھا لیکن پھر پہلے سعود 30 اور پھر نئے آنے والے بلے باز افتخار احمد 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
رضوان بھی 46 رنز بنانے کے بعد ٹیم سے باہر ہو گئے، جب کہ محمد نواز نے 14 رنز، اسامہ میر صفر، حسن علی نے 8 رنز، شاہین آفریدی نے 10 رنز بنائے، اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 45.3 اوورز میں 305 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca