پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 3.4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری جب کہ فخر زمان ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔کپتان بابر اعظم ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، امام الحق زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے اور 15 کے سکور پر پویلین چلے گئے۔قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا، سعود شکیل بہترین بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی رہے اور 32 گیندوں پر شاندار ففٹی مکمل کی۔سعود شکیل نے اپنے ون ڈے کیریئر کی یہ دوسری ففٹی مکمل کی جس میں انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔ٹاس کے بعد گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کے میچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے، 290 یا 300 پلس رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔