ورلڈ کپ ۔نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست ، بھارت نے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی

نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد بھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر واپس آگیا جبکہ نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلا گیا۔ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ کیویز کی یہ پہلی شکست ہے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 12ویں اوور میں 71 رنز پر گری جب اوپنر روہت شرما 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 14ویں اوور میں شبمن گل بھی 76 کے مجموعی سکور پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دونوں کو لوکی فرگوسن نے پویلین کی راہ دکھائی۔

ہندوستان کی اننگز کے 15.4 اوورز میں خراب موسم کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ میچ کے رکنے سے قبل بھارت نے دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے تھے۔ ویرات کوہلی 7 اور شریاس آئر 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

 

ہندوستان کی تیسری وکٹ 21.3 اوور میں 128 کے سکور پر گری جب شریاس ایر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہ ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ڈیون کونوے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہول نے 33 ویں اوور میں 182 کے عوض 33 رنز بنائے جب کہ سوریہ کمار یادو نے اگلے اوور میں 191 کے عوض 2 رنز بنائے۔اڑتالیسویں اوور میں 269 کے مجموعی سکور پر ویرات کوہلی 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔رویندرا جدیجا 39 اور محمد شامی 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2، ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 273 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کیوی ٹیم کے 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ ڈیرل مچل نے 130 اور رچن رویندرا نے 75 رنز بنائے۔بھارت کے خلاف کیوی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ ڈیون کونوے صفر جبکہ ول ینگ 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں ریچن رویندرا اور ڈیرل مچل کے درمیان 159 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم رویندرا 75، کپتان ٹام لیتھم 5 اور گلین فلپس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مارک چیپ مین 6، مچل سینٹنر 1، میٹ ہنری 0، لوکی فرگوسن 1 رنز بنا کر مہمان ثابت ہوئے۔ ٹرینٹ بولٹ کھاتہ کھولے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5، کلیپ یادیو نے 2 جبکہ محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایونٹ میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہاردک پانڈیا کی جگہ ایشان کشن اور سوریا کمار کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی کے لیے پر امید ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com