پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 345 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا، پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری اور دوسری وکٹ 37 رنز پر گری، اوپنر امام الحق 12 رنز اور کپتان بابر اعظم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے رنز کو آگے بڑھایا تاہم عبداللہ شفیق نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 103 گیندوں پر 113 رنز بنائے اور متھیشا پتھیرانا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سعود شکیل 31 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
WHAT A WIN 🙌
Batting of the highest order to pull off a stunning run chase 🤩#PAKvSL | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/ULVzA1VQhr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 10, 2023
اس سے قبل سری لنکا کے اوپنر کوشل پریرا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ نشانکا شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
First @cricketworldcup match, maiden ODI century ✅🤩
It's been a treat to watch @imabd28 🌟#PAKvSL | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/hN5RD6JWSj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 10, 2023
کوشل مینڈس 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 122 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، دھننجایا ڈی سلوا 25 جبکہ چارتھ اسالنکا ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سدیرا سمارا وکرما نے 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگز کھیلی اور حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان داسان شاناکا 12، ڈینوتھ ویلالگے 10 اور مہیش تھانکن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
Back-to-back wickets! 🎯@RealHa55an comes back to take the key scalps of Kusal Mendis and Charith Asalanka ☝️#PAKvSL | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/iaBZjrRpl7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 10, 2023
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4، حارث رؤف نے 2 جب کہ شاداب خان، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ورلڈ کپ مقابلوں میں اتنے بڑا رنز کا ہدف حاصل کر کے پاکستان نے ریکارڈ قائم کردیا ہے