ورلڈ کپ ،پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ بری طرح فلاپ، پوری ٹیم 191 پر ڈھیر

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ بھارت کے خلاف بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42.5 اوورز میں 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، عبداللہ 20 رنز بنا کر محمد سراج کا شکار بنے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے بڑا میچ: پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز مکمل کر لیے

امام الحق کو ہاردک پانڈیا نے 36 رنز بنا کر آؤٹ کیا جب کہ بابر اعظم کو 50 رنز پر سراج نے آؤٹ کیا۔ سعود شکیل بھی 6 رنز بنا کر مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رنز بنا کر کلدیپ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔محمد رضوان بھی 69 گیندوں پر 49 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔171 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

احمد آباد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، میچ کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں صبح سویرے چمکدار سورج نکل آیا جب کہ شام کو اوس پڑنے سے کھیل متاثر ہوسکتا ہے۔پاکستان اور بھارت اس ورلڈ کپ میں اب تک دو دو میچ کھیل چکے ہیں اور دونوں ٹیمیں اب تک کوئی میچ نہیں ہاری ہیں۔پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ شبمن گل کی بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca