119
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے لیے شیڈول 9 میں سے 4 میچوں کی ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں جب کہ پانچ میچوں کے لیے صرف چند ٹکٹیں باقی ہیں۔
جن میچوں کے لیے گرین شرٹ کی ثکثیں فروخت ہوئی ہیں ان میں بنگلورو میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، اسی شہر میں نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، کولکتہ میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش اور اسی شہر میں انگلینڈ بمقابلہ پاکستان شامل ہیں۔
دوسری جانب روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکٹوں کی فروخت 3 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اپنے میچز بھارت کے پانچ شہروں میں کھیلے گا جن میں حیدرآباد، بنگلورو، احمد آباد، کولکتہ اور چنئی شامل ہیں۔