286
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی اسلامی کانفرنس آج مکہ مکرمہ میں شروع ہو گئی۔
وزارت اسلامی امور دعوت و ارشاد کے زیراہتمام عالمی اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جو 2 روز پر مشتمل ہے جس میں پاکستان سمیت 85 ممالک کے 150 علماء کرام، مفتیان کرام، اسلامی محققین شرکت کریں گے۔
کانفرنس کا مقصد مختلف ممالک کے علماء، مفتیوں، مکاتب فکر، محققین کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔کانفرنس میں سعودی وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے افتتاحی تقریر کی۔ کانفرنس کے شرکاء سات پینلز پر تبادلہ خیال کریں گے اور بحث کے موضوعات مسلمانوں کو درپیش دیگر مسائل کے علاوہ ‘رواداری اور باہمی رواداری ، ‘انتہا پسندی اور دہشت گردی اور ‘علماء اور مذہبی محکموں کا کردارہوں گے۔