255
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای) کے امتحان میں 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی۔
ذرائع کے مطابق 16 سالہ ماہ نور چیمہ نے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں نئی تاریخ رقم کر دی، ماہ نور نے سکول سے 10 اور پرائیویٹ امیدوار کے طور پر 24 مضامین دیئے اور ان تمام میں اے سٹار گریڈ حاصل کیا۔
ماہ نور کا آئی کیو لیول البرٹ آئن سٹائن سے بھی زیادہ ہے۔ مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا سکور 161 ہے۔ ذہانت کے لحاظ سے وہ دنیا کے ایک فیصد لوگوں میں سرفہرست ہیں۔آئن سٹائن نے کبھی مینسا ٹیسٹ نہیں دیا، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا سکور 160 ہے۔واضح رہے کہ ماہ نور کے والدین عثمان چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے۔ یہ خاندان 2006 میں برطانیہ منتقل ہوا۔ ماہ نور طب کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔