ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ،پاکستان کے 3 کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

اردوورلڈکینیڈاانٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ،پاکستان کے اسجد اقبال براہ راست راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئے جبکہ آصف اور اویس ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں راؤنڈ آف 24 میں کھیلیں گے۔محمد آصف جرمنی کے سائمن لیچن برگ سے ہارنے کے باوجود اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے اور محمد آصف فریم فرق کی بنیاد پر اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہے۔آخری میچ میں سائمن لیچن برگ نے آصف کو 3-4 سے شکست دی تھی، اسجد اقبال نے آخری گروپ میچ میں قطر کے خامس العبیدی کو 0-4 سے شکست دی تھی۔اسجد اقبال نے تینوں میچ جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اویس منیر نے بحرین کے حبیب صباح کو 1-4 سے شکست دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنائی۔پاکستان کے چوتھے کھلاڑی نسیم اختر دو میچ ہارنے کے بعد ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچنے میں ناکام رہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔