262
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دے دی۔
لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
بھارت کی دوسری اننگز میں ویرات کوہلی نے 49 رنز بنائے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز بنائے۔بھارت کو 280 رنز درکار ، آسٹریلیا کو ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کے لیے 7 وکٹیں درکار تھیں۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں چار کیچز لیے جبکہ سکاٹ بولانڈ نے تین، مچل اسٹارک نے دو اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 8 وکٹوں پر 270 رنز پر ڈکلیئر کر دی گئی تھی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔