یحیی السنوار کی شہادت سر میں گولی لگنے سے ہوئی,نیو یارک ٹائمز

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی لاش کے اسرائیلی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ سر میں گولی لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی تھی۔تل ابیب میں پوسٹ مارٹم کی نگرانی کرنے والے نیشنل سینٹر فار فارنزک میڈیسن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چن کوگل نے امریکی اخبار کو بتایا کہ السنوار کے بازو میں سب سے پہلے شیل سے زخم آیا، شاید یہ میزائل یا ٹینک کے گولے کے نتیجے میں لگا تھا۔
السنوار نے بہ ظاہر اپنا بازو باندھنے کے لیے برقی تار کا استعمال کیا، لیکن "یہ اتنا مضبوط نہیں تھا اور اس کا بازو ٹوٹ گیا تھا”۔کوگل نے اس بات کی تصدیق کی کہ گولی لگنے سے السنوارکی موت ہوئی، نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ گولی کس نے چلائی، کب ہوئی اور کون سا ہتھیار استعمال کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ السنوار کو بدھ کے روز معمول کی ایک کارروائی کے دوران مارے گئے ۔ اس کے لیے کوئی بڑا آپریشن نہیں کیا گیا۔ مزید کہا گیاکہ 828ویں بریگیڈ (بسلاچ) کے فوجی رفح شہر سے گزر رہے تھے
جب ان کا سامنا تین فلسطینی بندوق برداروں سے ہوا۔ جب فوجیوں نے ان کا پیچھا کیا تو السنوار باقی دو سے الگ ہو گئے۔اسرائیلی فورسز نے بعد میں ایک ٹینک سے اس عمارت پر فائرنگ کی جہاں دو بندوق بردار چھپے ہوئے تھے اور دوسری عمارت پر جہاں السنوار موجود تھے۔اسرائیلی میڈیا اور فوجی حکام نے کہا کہ اس علاقے میں السنوار کی موجودگی کی کوئی پیشگی انٹیلی جنس نہیں ت

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔