42
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج ابھر گل خان نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی، اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سابق وزیر صحت یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کے گواہوں کو 16 دسمبر کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں 2 مقدمات درج ہیں۔