اسرائیل کیساتھ تجارت کرنیوالے جہازوں کو نشانہ بنائینگے،یمنی حوثیوں کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یمن کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تجارت کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

یمنی حوثیوں کے زیر تسلط انصار اللہ گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی بندرگاہوں سے نمٹنے والی کسی بھی کمپنی کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروبار کرنے والی کمپنیوں کی ملکیتی تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے.چاہے ان جہازوں کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔حوثی فوج کے ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں خبردار کیا کہ اگر کمپنیاں ان کی وارننگ کو نظر انداز کرتی ہیں تو ان کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

چاہے ان کی منزل کچھ بھی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج تمام ممالک سے اپیل کرتی ہیں کہ اگر وہ اس کشیدگی سے بچنا چاہتے ہیں تو اسرائیل پر غزہ پر جارحیت بند کرنے اور محاصرہ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے یمن کے حوثی باغی فلسطین کی حمایت میں یمنی ساحل کے قریب اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔مئی میں، امریکہ نے حوثیوں کے ساتھ ایک معاہدہ کیا، جس میں امریکہ نے ان پر فضائی حملے بند کرنے پر رضامندی ظاہر کی لیکن یہ شرط رکھی کہ وہ بحری جہازوں پر حملے بند کر دیں۔تاہم حوثیوں نے واضح کیا کہ معاہدہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دیتا کہ اسرائیل کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔