چینی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ مشرقی چین کے صوبے جیانگ شو کے گاؤں تائی زو میں پیش آیا جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ کار کو گھیرے ہوئے ہیں اور دولہے سے پیسے اور سگریٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
رسم کی ایک ویڈیو نے چین میں شادی کی متنازعہ رسومات کے بارے میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
27 سال سے طلاق کے خواہشمند شوہر کو عدالت نے پھر گھر بھیج دیا
جس ہجوم نے دلہن کی گاڑی کو روکا وہ زیادہ تر بزرگوں پر مشتمل تھا۔تاہم، یہ واضح رہے کہ یہ مقامی روایت کا حصہ ہے کہ دلہن کے خاندان کو گاؤں کے بزرگوں کے مطالبات پورے کرنے ہوتے ہیں، جن میں چینی یا سگریٹ سے لے کر پیسوں سے بھرے لال لفافے پیش کیے جاتے ہیں۔اگر دولہا اس طرح کے مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو دولہا کو اپنی دلہن سے ملنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا دلہن تک رسائی سے مکمل طور پر انکار کیا جا سکتا ہے۔