اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے عظیم کرکٹر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کپتانی کے لیے بابر اعظم کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
چارسدہ میں کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم دو سال سے ٹاپ پلیئر ہیں، ان کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
یونس خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے بابر کے علاوہ کوئی آپشن نہیں سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ہونی چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان کھلاڑی کرکٹ سے بنتے ہیں اور ان کے گریڈ میں اضافہ ہوتا ہے ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اچھی اننگز سے ویرات کوہلی کی گریڈنگ اوپر گئی، دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بڑا فیصلہ ہے، اس سے کھلاڑیوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔
ڈپارٹمنٹل کرکٹ میں بہتری کی گنجائش ہے، ڈیپارٹمنٹس کو موقع ہے کہ وہ نوجوانوں کو پروموٹ کریں۔