یوتھ ورلڈ چیمپئن قومی باکسر عثمان وزیر عالمی ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  یوتھ ورلڈ چیمپئن قومی باکسر عثمان وزیر نے ٹائٹل چیلنجر تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو پوائنٹس پر شکست دے کر اپنے عالمی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

گلگت میں منعقدہ قراقرم انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں آٹھ راؤنڈ کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں تمام ججز نے متفقہ فیصلے کی بنیاد پر عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔

باؤٹ کے آغاز میں تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم نے عثمان وزیر کو دباؤ میں رکھا، عثمان وزیر ابتدائی راؤنڈ میں دفاع میں مصروف رہے۔ آٹھ راؤنڈ کی اس فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے آخری دو راؤنڈز کے دوران شاندار مقابلہ کیا اور اپنے مکے لگا کر حریف کو بے بس کر دیا۔باکسنگ میچ دیکھنے کے لیے پاکستان کے دو فاسٹ بولرز شاہنواز درمیرا اور میر حمزہ بھی میدان میں موجود تھے۔

میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد لالک جان اسٹیڈیم گلگت میں موجود تھی جنہوں نے عثمان وزیر کا میدان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔مقابلے کے اختتام پر تمام ججز نے عثمان وزیر کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا تو میدان میں موجود حاضرین خوشی سے گونج اٹھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com