یوٹیوب نے صارفین کیلئے پیسے کمانا مزید آسان کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے صارفین کے لیے پیسے کمانا مزید آسان بنا دیا ہے۔

یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی ) میں شمولیت ان لوگوں کے لیے آسان ہوتی جا رہی ہے جو گوگل کی ملکیت والی ویڈیو سروس سے آمدنی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوبرز کے لیے بڑی خوشخبری

اب تک، اس یوٹیوب تخلیق کار پروگرام کا حصہ بننے کے لیے 1000 سبسکرائبرز کا ہونا ضروری تھا۔اسی طرح ایک سال کے دوران لمبی ویڈیوز کے 4000 گھنٹے یا 1 کروڑ شارٹس (شارٹ ویڈیوز) کے ویوز کی شرط پوری کرنی پڑتی ہے۔لیکن اب کمپنی نے پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے کی شرائط میں نرمی کر دی ہے۔

کمپنی کے مطابق جو لوگ وائی پی پی کا حصہ بننا چاہتے ہیں انہیں 500 سبسکرائبرز، گزشتہ 90 دنوں میں 3 پبلک ویڈیوز پوسٹ کرنے اور ایک سال میں 3 ہزار گھنٹے طویل ویڈیوز یا شارٹس کے 3 ملین ویوز جیسی شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں

یوٹیوب ناظرین تک پہنچنے کے طربقوں کو مزید وسیع کرے گا

اہل صارفین وائے پی پی پروگرام کا حصہ بننے کے لیے درخواست دے سکیں گے، جس کے بعد وہ مختلف آمدنی کے سلسلے جیسے SuperThanks، SuperChat، SuperStickers اور چینل کی رکنیت تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اسی طرح صارفین یوٹیوب شاپنگ میں بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر کر سکیں گے۔یوٹیوب نے ابتدائی طور پر امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، تائیوان اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے وی پی پی کی شرائط میں نرمی کی ہے۔لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلد دیگر ممالک کے لوگوں کو بھی اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق نئے پروگرام کے حوالے سے مزید تفصیلات کا اعلان آئندہ ہفتے ایک کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 2023 کے اوائل میں، کمپنی نے یوٹیوب شارٹس کے لیے جائزہ شیئرنگ پروگرام متعارف کرایا تھا۔اس مقصد کے لیے یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں تبدیلی کی گئی تاکہ صارفین مختصر ویڈیوز سے بھی پیسے کما سکیں۔شارٹس پوسٹ کرنے والے تمام صارفین پچھلے 90 دنوں میں 1000 سبسکرائبرز اور 10 ملین شارٹس ویوز کے ساتھ اس پارٹنر پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com