یوٹیوب کا پر سکون نیند کیلئے نیا فیچر سلیپ ٹائمر متعارف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ‘سلیپ ٹائمر فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو پرسکون نیند کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص وقت کے بعد ویڈیوز دیکھنا بند کرنے میں مدد دے گا۔ یوٹیوب دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کے لیے تفریح ​​اور معلومات کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ تاہم رات گئے تک مسلسل ویڈیوز دیکھنے سے نیند پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تاہم نئے فیچر سے یوٹیوب اپنے صارفین کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اسکرین ٹائم کو کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب کا موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے پلے ایبل گیمز پروگرام متعارف

نئے آپشن کا استعمال کرتے ہوئے، صارفین ایک ٹائمر سیٹ کریں گے جو وقت ختم ہونے پر ویڈیو کو چلنا بند کر دے گا۔ یہ فیچر ان لوگوں کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہو گا جو ویڈیوز دیکھتے ہوئے سو جاتے ہیں۔ یہ فیچر رات بھر ویڈیو چلانے کا مسئلہ حل کرنے میں مدد دے گا۔صارفین یوٹیوب ایپ میں مینو کے ذریعے 5 منٹ اور 2 گھنٹے کے درمیان ٹائمر سیٹ کر سکتے ہیں۔ سیٹ کا وقت ختم ہوتے ہی ویڈیو یا پلے لسٹ چلنا خود بخود بند ہو جائے گی۔ یہ نہ صرف بیٹری کی غیر ضروری نکاسی کو روکے گا بلکہ یہ رات کی پرسکون نیند کو بھی یقینی بنائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔