کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے،یوم سیاہ پر ظہیر اے جنجوعہ کا پیغام

 

آج کے دن 76 سال قبل بھارتی سیکورٹی فورسز جموں و کشمیر کی سرزمین پر قبضہ کرنے اور کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے سری نگر میں اتری تھیں۔ اس کے بعد سے بھارتی حکومت نے اپنے غیر انسانی کریک ڈاؤن، فوجی محاصرے اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں سے محرومی  کو مزید تیز کر رکھا ہے۔

جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مثال نہیں ملتی۔ ماورائے عدالت قتل، عصمت دری، تشدد، من مانی گرفتاریاں، پیلٹ گن کا اندھا دھند استعمال اور اجتماعی سزاؤں کو ریاستی پالیسی کے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ خلاف ورزیاں بار ہا سامنے آ چکی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں 

کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا موقف اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مبنی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے دو الگ الگ رپورٹس میں بھارت کی بلا روک ٹوک خلاف ورزیوں کو وسیع پیمانے پر دستاویزی شکل دی ہے اور ایک آزاد کمیشن آف انکوائری کی سفارش کی ہے۔ انسانی حقوق کی کئی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا نے بھی بھارت کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دی ہے۔

لہٰذا عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ فوری طور پر ماورائے عدالت قتل بند کرے، فوجی محاصرہ ختم کرے، 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لےاور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تعمیل کرے ۔

میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر آپ سب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں ہم  آج معصوم کشمیریوں کی آواز بنیں اور ایک مضبوط بین الاقوامی ردعمل کا اظہار کریں اس موقع پر انہوں نے  حاضرین مجلس کاشکریہ ادا کرتا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com