226
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی حکومت نے ذکا اشرف کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی۔ جس کے بعد ذکا اشرف کو پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو ہٹا کر ان کی جگہ محمود اقبال خاکوانی کو نیا الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی چار ماہ کے لیے تشکیل دی گئی ہے جس میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، محمد مصدق، عظمت پرویز، خرم کریم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفی رمدے اور ذوالفقار ملک ممبران کے طور پر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں
پی سی بی کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق،ذکا اشرف ہی چیئرمین ہوں گے،فیصل کریم
دوسری جانب پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو لاہور میں طلب کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب اور ذکاء اشرف کی اہلیت کا معاملہ عدالتوں میں زیرسماعت ہے۔