اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب اعلان کر دیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ کے مطابق 2026 میں نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ یکم رمضان کو کسی بھی شخص کے اکاؤنٹ میں اگر یہ رقم موجود نہ ہو تو اس پر زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کو تمام سیونگ اکاؤنٹس اور نفع و نقصان میں شراکت دار اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی عمل میں لائی جائے گی۔ کٹوتی کی گئی رقم بعد میں اسٹیٹ بینک کے مرکزی زکوٰۃ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی، جہاں سے مستحقین تک اس کا انتظام کیا جائے گا۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ یکم رمضان کو تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے تاکہ زکوٰۃ کی کٹوتی بغیر کسی رکاوٹ کے ہو سکے اور تمام کارروائی شفاف طریقے سے مکمل ہو۔ اس اقدام کا مقصد زکوٰۃ کے نظام کو منظم اور مستحقین تک بروقت پہنچانا ہے۔