اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم مجبوری میں مخلوط حکومت کا حصہ بنے ہیں۔
زرداری ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اگر ہم موجودہ حکومت کا حصہ نہ بنتے تو 2035 تک یہی گروہ اقتدار میں رہتا۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکمران ٹولہ ملک میں بادشاہت قائم کرنا چاہتا تھا، برطرف حکومت برسراقتدار رہی تو ہم دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں نے سندھ کا ڈھانچہ تباہ کر دیا، جسے بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
الیکشن پر اعتراض نہیں بلکہ الیکشن کے وقت پر اعتراض ہے،آصف زرداری
ملک کے معاشی بحران اور بے روزگاری کا اندازہ ہے، اقتدار میں آئے تو روزگار دیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے، جس طرح آپ نے مجھے سپورٹ کیا اب بلاول بھٹو اور آصفہ کو سپورٹ کریں۔