زرتاج گل نااہلی کیس، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو فی الحال روک دیا ہے۔ یہ حکم جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیا۔

سماعت کے موقع پر زرتاج گل کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت فیصل آباد نے ان کی موکلہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 5 اگست کو دیگر کئی ارکان کے ساتھ انہیں بھی نااہل قرار دے دیا۔

جسٹس وقار احمد نے وکیل سے دریافت کیا کہ درخواست لاہور ہائیکورٹ میں کیوں دائر نہیں کی گئی؟ اس پر وکیل نے وضاحت دی کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف بھی اسی نوعیت کی درخواستیں پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، کیونکہ دونوں کو بھی اسی مقدمے میں نااہل کیا گیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس دیگر اسی طرح کی درخواستوں کے ساتھ سنا جائے گا اور آئندہ سماعت پر دائرہ اختیار کے معاملے پر بھی دلائل طلب کیے جائیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔