اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے، پہلی ذوالحج 20 جون بروز منگل ہو گی جب کہ عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہو گی۔
کراچی میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں منعقد ہوئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے چاند نظر آنے یا نہ ہونے کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا تاہم ملک کے مختلف حصوں سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات ہو گی۔
دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ روز ذی الحج کا چاند نظر آگیا جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔