برطانیہ میں ‘زومبی اسٹائل کا خنجر رکھنے پر پابندی عائد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں تیز دھار خنجر اور چھرے رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

برطانیہ کے ہوم آفس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘زومبی اسٹائل خنجر اور چھرے رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کو نئے اختیارات دیے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تیز دھار خنجر اور چھرے رکھنے اور فروخت کرنے پر 2 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ پابندی کا مقصد جرائم کو کم کرنا اور جان بچانا ہے۔برطانوی پولیس کو دیے گئے اختیارات کے تحت سیکیورٹی اہلکار کسی بھی سرکاری یا نجی املاک سے سنگین جرائم میں استعمال ہونے والے ہتھیار ضبط کر سکتے ہیں۔ برطانوی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اگر کسی نے انسانی جانوں کو خطرہ یا کسی اور کو دھمکی دی تو صرف 2 سال کی سزا آخری سزا نہیں ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔