اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کے حوالے سے تقریبات کا آغاز گڑھی خدا بخش میں ان کی قبر پر قرآن خوانی سے ہوگا، جس کے بعد پیپلز پارٹی کے بانی کی قبر پر پھول چڑھائے جائیں گے اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی جائے گی۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی وجہ سے برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش میں بھٹو کے مزار کے باہر جلسہ عام کا آغاز رات 9 بجے ہوگا جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔
ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، ان کے والد سر شاہ نواز بھٹو جوناگڑھ کی شاہی ریاست کے دیوان تھے
سابق وزیر اعظم نے 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی 1979 میں سپریم کورٹ نے ایک سیاسی مخالف احمد رضا خان قصوری کے قتل کی اجازت دینے کے الزام میں مقدمہ چلا یا اور پھانسی دی گئی۔