181
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ دور صدارت کی آئینی مدت مکمل ہو گئی۔ انہوں نے 9 ستمبر 2018 کو صدارت کا عہدہ سنبھالا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کریں گے بلکہ نئے صدر کے انتخاب تک ایوان صدر کے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
گزشتہ ہفتے چند اہم مشاورتی ملاقاتوں کے بعد صدر مملکت نے نئے صدر کے انتخاب تک فرائض سرانجام دینے پر اتفاق کیا تھا جب کہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کر کے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔
لاہور کے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے داتا دربار پر حاضری دی اور خصوصی دعا کی۔