امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے ترجمان نے بتایا کہ جیک سلیوان نے ایک ہفتہ قبل امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ سات ترقی یافتہ معیشتوں کے اجلاس میں شرکت کی تھی تاہم اس دوران سلیوان کا بائیڈن سے کوئی قریبی رابطہ نہیں رہا۔
ترجمان کے مطابق جیک سلیوان کا یہ پہلا کورونا انفیکشن ہے۔
وائٹ ہاوس سے جاری بیان کے مطابق سلیوان نے گزشتہ روز وائٹ ہاوس میں سینیگال کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے لکسمبرگ میں چین کے اعلی سفارت کار سے ساڑھے چار گھنٹے تک نجی ملاقات کی۔