99
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کی درخواست منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج ابھر گل خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔
یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال میں کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی جس پر عدالت نے جیل حکام کو سروسز ہسپتال میں کینسر کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے عدالت نے کہا کہ جیل حکام یاسمین راشد کو کینسر کے ٹیسٹ کے لیے ہسپتال لے جائیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔