محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
پیر کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور سکرنڈ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش ملتان اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔