ایشیا کپ ،پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کپ کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث 45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس 2 بجے ہونا تھا تاہم کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے گزشتہ رات اپنی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں 5 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو شامل کیا گیا تھا جب کہ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سعود شکیل اور امام الحق پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ فخر زمان اور عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، افتخار احمد، محمد حارث، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ میچ سیمی فائنل بن چکا ہے، ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا اور پاکستان کی جیتنے والی ٹیم بھارت کے مدمقابل ہوگی۔ اگر اس میچ کے دوران مسلسل بارش جاری رہی اور میچ نہ کھیلا جا سکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کو تین تین پوائنٹ مل جائیں گے، تاہم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com