استعفوں اور بائیکاٹ پر اختلاف، پی ٹی آئی کے بیشتر ارکان قومی اسمبلی میں واپسی کے خواہشمند

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں استعفوں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں اور استعفوں سے متعلق پارٹی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی اکثریت قومی اسمبلی میں واپس آنا چاہتی ہے اور ارکان نے مطالبہ کیا کہ ور استعفوں کی تجویز دینے والے شخص کو سامنے لایا جائے۔

 

ارکان کا کہنا ہے کہ غلط مشورے دے کر پارٹی کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ہمیں قومی اسمبلی میں واپس جانا چاہیے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے   عامر ڈوگر بھی ووٹنگ کے بائیکاٹ کی تجویز سے لاعلم ہیں۔

عامر ڈوگر کا موقف ہے کہ اگر بائیکاٹ نہ ہوتا تو راجہ ریاض اور دیگر منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا جاتا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا کر سب کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے اگلے الیکشن میں ووٹ کس کو دیں گے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد ارکان قومی اسمبلی میں واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کسی رکن کو جعلی اسمبلی میں نہیں جانے دیں گے۔ یہ جعلی اسمبلی ہے۔ کمیشن نے ارکان کا تقرر کرنا ہے اور حکومت لوٹے کے ذریعے چیئرمین نیب کا تقرر کرنے جا رہی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا